عوامی لائرز فورم کی سلمان منصور ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ با ر ایسوسی ایشن کا سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور(2 نومبر 2024) عوامی لائرز فورم کے مرکزی صدر نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل چوہدری محمد راشد ایڈوکیٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سلمان منصور ایڈوکیٹ کو سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ عوامی لائرز فورم کے رہنمائوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سلمان منصور ایڈووکیٹ سمیت دیگر نو منتخب عہدیداران بار اور وکلا کی فلاح و بہبود کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ سلمان منصور ایڈوکیٹ وکلا برادری کے مسائل کے حل سمیت اہم قانونی و عدالتی معاملات میں مثبت و موثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سب سے بڑی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر سلمان منصور ایڈووکیٹ سمیت تمام وکلا رہنمائوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
راشد چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ وکلا برادری نے سلمان منصور ایڈووکیٹ کی صورت میں ایک بہترین شخصیت کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سیکرٹری منتخب کیا ہے۔ وکلا جمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں۔ قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے فروغ میں وکلا کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سلمان منصور ایڈووکیٹ سمیت دیگر نو منتخب عہدیداران آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تبصرہ