مانسہرہ: خرم نواز گنڈاپور کی ھزارہ زون میں تربیتی ورکرز کنونشن میں شرکت
مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی پاکستان عوامی تحریک ھزارہ زون کا تربیتی ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرے کا قیام اور ھماری زمہ داریاں‘‘ میں شرکت و خطاب، تقریب میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن سردار عمر دراز بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مصطفوی معاشرے کا قیام اس وقت تک نہیں ھو سکتا جب تک معاشرے سے سود اور جھوٹ کی لعنت کو ختم نہیں کیا جاتا، مراکز علم کے قیام سے مصطفوی معاشرے کی راہ ہموار ھوگی۔
تلاوت حامد رضا اور نعت فیض احمد فیضی نے پڑھی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد ایاز علوی نے سر انجام دیئے۔ صدر پاکستان عوامی تحریک مانسہرہ سردار محمد خان تنولی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جاوید القادری نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ صدر پاکستان عوامی تحریک ھزارہ زون ڈاکٹر جہانگیر خان عباسی نے کہا کہ سب مل جل کر مصطفوی معاشرے کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یوننس نے یوتھ کو اپنا پیغام پہنچایا جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ھزارہ کامران سہیل ایڈووکیٹ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اختتام پر پاکستان عوامی تحریک ھزارہ زون کے جملہ عہدے داران سے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نےحلف لیا۔
تبصرہ