چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، سردار عمر دراز کی مبارکباد
جنوبی پنجاب میں گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی اولین ترجیح ہوگی: چوہدری قمر عباس دھول
لاہور(23اپریل 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے چوہدری قمر عباس دھول کو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا قائم مقام صدر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مرکزی صدر پی اے ٹی قاضی زاہد حسین، نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عارف چوہدری، سردار عمر دراز خان، سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ، افتخار قریشی ایڈووکیٹ، راؤ عارف رضوی و دیگر رہنماؤں نے چوہدری قمر عباس دھول کو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی پنجاب کا قائمقام صدر منتخب کئے جانے پر چوہدری قمر عباس دھول کے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا اس کے لئے شکر گزار ہوں۔ پاکستان عوامی تحریک اپنے ویژن کے مطابق موجودہ کرپٹ نظام کو بدلنے کیلئے اپنی سیاسی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
مرکزی و صوبائی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ جنوبی پنجاب میں گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی میری ترجیح ہوگی تاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا پیغام جنوبی پنجاب کے ہر فرد تک پہنچایا جائے گا۔
تبصرہ