سیاست پر ریاست کو ترجیح دی جائے: قاضی زاہد/ خرم نواز گنڈاپور
23 دسمبر 2012ء کو ڈاکٹر طاہرالقادری نے فرسودہ نظام سے نجات کا حل دیا تھا
عوامی تحریک نے دھاندلی زدہ انتخابی نظام سے نجات کیلئے لانگ مارچ کیا
اس وقت کے حکمران انتخابی اصلاحات کا تحریری معاہدہ کر کے مکر گئے
ڈاکٹر طاہرالقادری کی تجاویز نہ ماننے پر آج سب بند گلی میں کھڑے ہیں، بیان
مصطفوی تعلیمات کے تابع ہی ایک تعمیری ومثبت اقدار والا معاشرہ تشکیل پا سکتاہے۔ 23دسمبر 2012 کے روز پاکستان کے لاکھوں خاندانوں نے مینارِ پاکستان جمع ہوکر مصطفوی معاشرے کی تشکیل کاجو خواب دیکھاتھا اسے تعبیر کے قالب میں ڈھالنا سوسائٹی کے ہرطبقہ کی ذمہ داری ہے۔#سیاست_نہیں_ریاست_بچاؤ pic.twitter.com/f2hQVUjKq0
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) December 23, 2022
لاہور (22 دسمبر 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ 23 دسمبر 2012ء کے روز قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کے سیاسی جسم کو لاحق مرض اور اس کا علاج تجویز کرتے ہوئے ”سیاست نہیں ریاست بچاؤ“ کا قوم کو شعور دیا تھا اور انہوں نے انتخابی نظام کو آئین کے مطابق فنکشنل کرنے کا ایک مکمل لائحہ عمل بھی دیا تھا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تجاویز نہ ماننے پر آج سب بند گلی میں کھڑے ہیں۔ جنوری 2013ء میں اس وقت کے حکمران انتخابی اصلاحات کا تحریری معاہدہ کرنے کے باوجود اصلاحات کرنے سے مکر گئے جس کا نتیجہ آج انتشار، تصادم، عدم استحکام، معاشی تباہی اور ادارہ جاتی تصادم کی صورت میں قوم کے سامنے ہے اور سب بند گلی میں کھڑے ہیں۔ آج بھی وقت ہے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی جائے اور سیاسی و جمہوری جسم کو لاحق کرپشن اور دھاندلی زدہ انتخابی نظام کے کینسر سے بذریعہ سرجری نجات حاصل کی جائے۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ 23 دسمبر 2012ء کے عظیم الشان جلسہ اور جنوری 2013ء کے انتخابی اصلاحات کے لئے کئے گئے لانگ مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں اس ملک کی پڑھی لکھی مڈل کلاس نے شرکت کی تھی اور اس متعفن نظام سے اپنی کراہت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 23 دسمبر 2012ء کے مینار پاکستان میں جمع لاکھوں عوام کے موڈ کا درست اندازہ لگا لیا جاتا تو آج پاکستان ڈیفالٹ کی بجائے ٹیک آف کی پوزیشن میں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کی عینک سے پاکستان کو دیکھنے اور سمجھنے کی بجائے براہ راست عوام کی ترجیحات کو اولیت دی جائے۔
10 سال قبل قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مصطفوی معاشرے کے قیام کا ویژن دیا تھا آج بھی بقا، خوشحالی اور استحکام اسی ویژن میں ہے۔#سیاست_نہیں_ریاست_بچاؤ pic.twitter.com/lya9FlUkdH
— Dr. Hassan Qadri (@DrHassanQadri) December 23, 2022
23 دسمبر کے روز پاکستان کے لاکھوں لوگوں نے جامع اصلاحات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اگر اس وقت قوم کی امنگوں کی ترجمانی ہو جاتی تو آج ملک میں انتشار کی بجائے استحکام اور امن ہوتا۔#سیاست_نہیں_ریاست_بچاؤ pic.twitter.com/gOEim5kJL3
— Dr Hussain Qadri (@DrHussainQadri) December 23, 2022
تبصرہ