عوامی تحریک کے رہنماؤں کا سینئر صحافی جی آر اعوان کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (11 دسمبر 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے سینئر صحافی جی آر اعوان کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیبی بیان میں کہا ہے کہ جی آر اعوان ایک سچے اور کھرے صحافی تھے انہوں نے 4دہائیوں تک شعبہ صحافت میں خدمات انجام دیں اور اپنا قلم اسلام اور پاکستان کے نظریہ کے فروغ کے لئے استعمال کیا، وہ شعبہ صحافت میں قدم رکھنے والے نوجوان صحافیوں کے لئے رول ماڈل تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے آمین۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوارڈینیشن عارف چوہدری، سردار عمر دراز خان، قاضی فیض الاسلام، عبدالحفیظ چوہدری نے بھی جی آر اعوان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تبصرہ