حکیم الامت کا کلام مصطفوی انقلاب کا نصاب ہے: خرم نواز گنڈاپور
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی
عوامی تحریک لاہور ڈویثرن کی طرف سے اقبال ڈے پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا
لاہور (9 نومبر 2022) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں نے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں مزار اقبال پر حاضری دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پھولوں کی چادر منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور اقبال نور نے خصوصی طور پر تیار کروائی۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے حکیم الامت کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور مزار اقبال پر علامہ اقبالؒ کا معروف کلام ”خودی کا سر نہاں“ پڑھا۔
پاکستان عوامی تحریک لاہور ڈویثرن کی طرف سے اقبال پارک میں اقبال ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں لاہور ڈویثرن کے صدر آصف سلہریا ایڈووکیٹ، صدر لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، اقبال ساجد، عارف چوہدری، میاں ریحان مقبول، راجہ زاہد محمود نے خطاب کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ حکیم الامت کا کلام مصطفوی انقلاب کا نصاب ہے۔ تقریب کے اختتام پر شاندار تنظیمی خدمات انجام دینے والے رہنماؤں کو خصوصی شیلڈز دی گئیں، رہنماؤں کے اعزاز میں لاہور ڈویثرن کی طرف سے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، سردار عمر دراز، چوہدری محمد افضل وڑائچ، رانا محمد جمیل، آصف گجر اور لاہور ڈویثرن کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور حکیم الامت علامہ محمد اقبال رح کے یوم پیدائش پر ان کے مزار پر مرکزی راہنماؤں کے ہمراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھانے جا رہے ہیں#IqbalDay pic.twitter.com/2YPnHiPhs0
— PAT (@PATofficialPK) November 9, 2022
تبصرہ