عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، عمران خان سمیت زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، واقعہ کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے، پاکستان ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا: خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک#ImranKhan #Firing pic.twitter.com/aInawfXHJu
— PAT (@PATofficialPK) November 3, 2022
لاہور (3 نومبر 2022) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عمران خان کے لانگ مارچ کے موقع پر ان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سن کر افسوس ہوا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں عمران خان اور ان کی جماعت کے دیگر قائدین زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان سمیت زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے، پاکستان ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں ہونا چاہیے۔
تبصرہ