پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر جشن آزادی کی تقریبات
پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر 14 اگست 2022ء کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی عہدیداروں اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی سیکرٹریٹ پر قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور مرکزی سیکرٹریٹ میں پودے بھی لگائے گئے۔
اس موقع پر بریگیڈئیر اقبال احمد خان، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، سہیل رضا، الطاف حسین شاہ، عبدالرحمٰن ملک، مظہر محمود علوی، حاجی محمد اسحاق، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سردار عمر دراز خان، محسن اقبال بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
ملک گیر جشن آزادی کی تقریبات و ریلیاں
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، ملتان، جھنگ، چنیوٹ، مری، مانسہرہ، پاکپتن، گوجرانوالہ، مریدکے،گجرات، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، ساہیوال، ایبٹ آباد، جڑانوالہ، وہاڑی، بھکر، قصور، حافظ آباد، چوآسیدن شاہ اور ہزارہ میں موٹرسائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ریلیوں میں صوبائی، ضلعی قیادتوں، کارکنان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے ملکی ترقی و سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
کراچی
راولپنڈی
ایبٹ آباد
بھکر
چوآسیدن شاہ
حافظ آباد
جڑانوالہ
قصور
منڈی بہاوالدین
مانسہرہ
مرید کے
پاکتپن
تبصرہ