پشاور: خرم نواز گنڈاپور کا سابق صدر عوامی تحریک KPK خالد محمود درانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سابق صدر عوامی تحریک KPK خالد محمود درانی کے انتقال پر پشاور میں ان کی رہائش گاہ جا کر اظہار تعزیت کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے خالد محمود درانی کے بھائیوں ارشد عظیم درانی اور طارق خان درانی سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بخش و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر صدر PAT خیبرپختونخواہ محمد عثمان خان اور دیگر سینئر قائدین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
تبصرہ