چنیوٹ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ناانصافی کے خلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ جس میں مردوں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری رانا ربنواز نے کی۔
اس موقع پر صفدر عباسی ڈویژنل سیکرٹری کوآرڈینیشن فیصل آباد، چوہدری اسلام خان نائب امیر جماعت اسلامی چنیوٹ، میاں نذیر فراز تھہیم ایڈووکیٹ ضلعی صدر، ندیم عباس سپراء ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، ممتاز علی قادری سینئر نائب صدر، میاں سعید وقاص سٹی صدر لالیاں، صاحبزادہ فیاض الحسن لالی سیکرٹری کوارڈینیشن، ملک بلال حسین کالرو فنانس سیکرٹری، ظہیر عباس شاہ تحصیل صدر، مختار احمد قادری ضلعی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ، تحریک منہاج القرآن سمیت جملہ فورم کے قائدین و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
ریلی سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ 8 برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے شہداء کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر مسلسل تین سال سے چلنے والے سٹے آرڈر کی وجہ سے ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی انصاف کیلئے دائر کی جانے والی کوئی اپیل 7 سال سے زیرالتوا ہے۔
دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کی اپیلیں نہ صرف فوری سماعت کیلئے مقرر ہو جاتی ہیں بلکہ ان پر اب بریت کے فیصلے بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اگر مرکزی ملزمان اور پولیس کے اعلیٰ افسران بے گناہ ہیں تو پھر قاتل کون ہے؟۔
تبصرہ