کلر کہار: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 8ویں برسی پر ’’کال فار جسٹس‘‘ ریلی
پاکستان عوامی تحریک کلر کہار کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8 ویں برسی کے موقع پر ریلی نکالی گئی اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی گئی کہ شہدا کے ورثا اور حکومتی بربریت کا شکار سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمیوں کو انصاف دیا جائے۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ سے ایک ہی اپیل کی ہے کہ جے آئی ٹی کو بحال کیا جائے، اس پر لگا ہوا سٹے آرڈر ہٹایا جائے تاکہ انصاف کا عمل شروع ہو سکے، یہ سٹے آرڈر انصاف کے راستے کا بھاری پتھر بنا ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ میڈیا کے جرات مندانہ کردار، شہدا کے ورثا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی استقامت کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس آج بھی زندہ ہے۔
تبصرہ