پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ اور حضرو کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ناانصافی کے خلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کی 8 ویں برسی کے موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی ناانصافی کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ریلی سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے شہداء کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔
اس موقع پر ریلی کی قیادت یر سلطان محمد مشتاق سالم نے کی جبکہ ریلی میں چوہدری غلام سرور قادری، میکائیل نظر سنجرانی، علامہ محمد حامد علی سعیدی، قاری عبدالرؤف نقشبندی، قاری سلمان بخاری، کامریڈ عطاء اللہ بنگلزئی، محمد علی سلطانی اور پاکستان عوامی تحریک اور جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کے دوران قائدین نے کہا کہ جے آئی ٹی پر مسلسل تین سال سے چلنے والے سٹے آرڈر کی وجہ سے ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی انصاف کیلئے دائر کی جانے والی کوئی اپیل 7 سال سے زیرالتوا ہے۔ دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کی اپیلیں نہ صرف فوری سماعت کیلئے مقرر ہو جاتی ہیں بلکہ ان پر اب بریت کے فیصلے بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔
حضرو
تبصرہ