سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء قاری خاور نوید اور محمد آصف کی قبروں پر حاضری
پاکستان عوامی تحریک کے وفد اور مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء قاری خاور نوید اور محمد آصف کی قبروں پر حاضری دی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے قبروں پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر راجہ اکرام اللہ خان، محمد اقبال کاشف، ڈاکٹر صدر الحسن فیضی، محمد مزمل رضا، حسن رضا اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
انجینئر رفیق نجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو کبھی نہیں بھول سکتے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مظلوموں کو انصاف دلوانے کے لئے جو جدوجہد کی ہے پاکستان کی تاریخ میں اس کی کوئی دوسری مثال موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاون کے انصاف میں تاخیر کی وجہ قاتلوں کا دولت مند اور طاقتور ہونا ہے۔ ان کی یہ دولت اور طاقت دنیا میں سزاؤں سے بچا لے لیکن آخرت میں قاتلوں کا کوئی سفارشی نہیں ہو گا۔
تبصرہ