پاکستان عوامی تحریک چکوال کے وفد کی شہید سانحہ ماڈل ٹاؤن حافظ محمد رضوان خان کی قبر پر حاضری
پاکستان عوامی تحریک چکوال کے وفد نے کوٹ چوھدریاں میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید حافظ محمد رضوان خان کی قبر پر حاضری دی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک چکوال اور شمالی پنجاب کے قائدین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے قبر پر پھول رکھے اور شہید کے لیے فاتحہ خوانی و بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر ملک توقیر اعوان، خان محمد، چودھری نذر حسین، حاجی صابر حسین، طاہر اعوان ایڈووکیٹ اور قاضی عتیق الرحمن موجود تھے۔
تبصرہ