پاکپتن: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ناانصافی کے خلاف احتجاجی ریلی
پاکستان عوامی تحریک پاکپتن کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کی 8 ویں برسی کے موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی ناانصافی کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن محمد عارف چودھری نے کی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 8 برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے شہداء کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر مسلسل تین سال سے چلنے والے سٹے آرڈر کی وجہ سے ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی انصاف کیلئے دائر کی جانے والی کوئی اپیل 7 سال سے زیرالتوا ہے۔ دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کی اپیلیں نہ صرف فوری سماعت کیلئے مقرر ہو جاتی ہیں بلکہ ان پر اب بریت کے فیصلے بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اگر مرکزی ملزمان اور پولیس کے اعلیٰ افسران بے گناہ ہیں تو پھر قاتل کون ہے؟۔
ریلی میں رانا غلام مصطفیٰ فریدی، میاں محمد یاسین تبسم ایڈووکیٹ، سید ابو داؤد شاہ بخاری، ڈاکٹر رفیق احمد یاسر، حاجی محمد اسلم طاہر، شیخ محمد اشرف حیدری، رائے منظور کھرل، حاجی مقبول احمد، میاں شریف سُسل، پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان اور پاکپتن سے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ