خوشاب: سابق صدر پاکستان عوامی تحریک حافظ غلام رسول شاہ قریشی کی نماز جنازہ
پاکستان عوامی تحریک خوشاب کے سابق صدر حافظ غلام رسول شاہ قریشی کی نماز جنازہ خوشاب میں ادا کی گئی، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نماز جنازہ میں مرکزی وفد علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ مسعود احمد، ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی، فیصل اقبال اعوان، محمد عمران ملک نے شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی و علاقائی رہنماؤں، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں نماز جنازہ شرکت کی۔
دریں اثناء مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، قاضی شفیق الرحمن، انجینئر رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، محمد عارف چوہدری، میاں ریحان مقبول، میاں نور احمد سہو اور دیگر رہنماؤں نے غلام رسول شاہ قریشی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔
تبصرہ