پاکستان عوامی تحریک عام آدمی کی آواز ہے: خرم نواز گنڈاپور
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک عام آدمی کی آواز ہے، 31 مارچ کا سورج نصیر خان جدون اور عوامی تحریک کے دیگر امیدواروں کی فتح کے ساتھ طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نصیر خان جدون غریب عوام کا غریب نمائندہ ہے۔ نصیر خان ایک عام آدمی ہے، اور عام آدمی کی آواز بن کر، نوجوان کی صدا بن کر، غریب، کسان کی آرزو بن کر، آسمان سیاست بن کر جگمگا رہا ہے۔
انہوں نے عوامی تحریک کے تحصیل ایبٹ آباد کے امیدوار نصیر خان جدون کی انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد کے عوام اگر لٹیروں اور مفاد پرستوں سے نجات چاہتے ہیں تو ان کے لئے یہ ایک نادر موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال کر کے نام نہاد اور مفاد پرست عناص کو ووٹ کی طاقت سے شکست فاش دے دیں۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری، ڈپٹی کنوینئر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل پاکستان عوامی تحریک قاضی شفیق، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر علوی، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، آرگنائز ملک طاھرجاوید، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب سید راحت کاظمی، میاں بابر مصطفوی فنانس سیکرٹری شمالی پنجاب اور ملک اظہراعوان صدر ضلع راولپنڈی، راجہ وقار، سردار جاوید اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
تبصرہ