پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام کامرہ کینٹ میں ’’پیغام پاکستان‘‘ کانفرنس
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کامرہ کینٹ میں پیغام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم، قاضی شفیق الرحمان، سردار عمردراز، ڈاکٹر قاشر رفیق نے خطاب کیا۔
خرم نواز گنڈا پور نے کامرہ میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان سمیت پوری دنیا میں علم، امن اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کی معتبر اور جرات مندانہ آواز ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان جیسا باشعور، پرعزم، محب وطن اور تعلیم یافتہ کارکن کسی اور جماعت میں نہیں۔ مخالفین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چشم دید گواہوں کو خریدنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا مگر کوئی قاتل اپنی دولت کے زریعے کسی ایک گواہ کو نہیں خرید سکا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور قاتل ایک دن اپنے انجام کو پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ دنیا کے سو ملکوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اسلامک سنٹرز سے اسلام کا علم امن اور محبت کا پیغام گونج رہا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے قائم کردہ مراکز نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے دن رات کوشاں ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان اور اسلام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر رکھا ہے۔
پیغام پاکستان کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن، شمالی زون، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، علماء کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ اور نظام المدارس پاکستان کے راہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ