عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور 3 روزہ تنظیمی دورے پر کراچی پہنچ گئے
پاکستان عوامی تحریک سندھ، کراچی کے رہنماؤں و کارکنان نے
ائرپورٹ پر استقبال کیا
خرم نواز گنڈاپور پی اے ٹی سندھ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں اور نظام المدارس سیکرٹریٹ
کا دورہ کریں گے
پاکستان عوامی تحریک کو سندھ میں آرگنائز کر رہے ہیں: سیکرٹری جنرل
لاہور (29 جنوری 2022) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ پاکستان عوامی تحریک صوبہ سندھ اور کراچی کے تنظیمی رہنماؤں نے خرم نواز گنڈاپور کا کراچی پہنچنے پر ائر پورٹ پر پر تپاک استقبال کیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے 3 روزہ دورے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی اور سندھ کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ جامع مسجد رحمانیہ میں ”تجدید عہد وفا“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نظام المدارس سندھ سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماؤں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
کراچی ائرپورٹ پر استقبال کیلئے آنیوالے رہنماؤں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مضبوط اور متحرک کرنے کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے تنظیمی نیٹ ورک کو کراچی اور سندھ بھر میں مضبوط کیا جائے گا۔
تبصرہ