پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام Save Karachi Save Pakistan سیمینار میں مختلف سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی
پاکستان عوامی تحریک کے قائدین سید عطاء الرحمن ہاشمی، ثاقب نوشاہی، رائو کامران محمود، الیاس مغل، نوید عالم، رائو کامران محمود و دیگر نے ANPکے رہنماء شاہی سید سے مردان ہاوس، ق لیگ سندھ کے صدر و سابق ڈپٹی میئر کراچی طارق حسن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماء ناصر رحیم، ملت کشمیر ہیومن رائٹس کے صدر پیرزادہ محمود الحسن اور کراچی بار کے جنرل سیکرٹری و دیگر سینئر قانون دانوں سے کراچی بار میں ملاقات کی اور انہیں سیمینار میں شرکت کی دعوت دی۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام 30 جنوری 2022ء کو شیڈول Save Karachi Save Pakistan سیمینار کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و رہنماوں کو شرکت کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماوں نے فیصلہ کیا کہ سیمینار میں شرکت کے لیے PTI، پاکستان پیپلز پارٹی، GDA، پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی اور انہیں کراچی کے مسائل پر ہونے والے سیمینار میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ سیمینار کراچی پریس کلب میں ہو گا، جس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ سیمینار میں اہم شخصیات کراچی کے مسائل اور اسکے حل کیلئے پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔
تبصرہ