پاکستان عوامی تحریک کراچی کی تحریک انصاف کی آل اسٹیک ہولڈر کانفرنس میں شرکت
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلائی گئی آل اسٹیک ہولڈر کانفرنس میں شرکت کی۔ وفد میں صدر قیصر اقبال قادری، جنرل سیکریٹری راؤ کامران محمود، نائب صدر ثاقب نوشاہی، کوآرڈینیشن سیکریٹری نوید عالم، سیکریٹری سوشل میڈیا عدنان رؤف، رکن زونل ایگزیکٹو کونسل اسماعیل خلیل اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا جمیل اختر موجود تھے۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اختیارات کو تقسیم کرنے کی بات تھی، اٹھارویں ترمیم لینے نہیں دینے کا نام ہے۔ اگر اندرون سندھ کے ہسپتال سہولیات دے رہے ہیں تو آپ شہر کے ہسپتال لے لیں، آپ کے اسکولوں اور ہسپتالوں میں وڈیرے اپنے جانور باندھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی اندرون سندھ کی عوام زبوں حالی کا شکار ہے۔ یہ حکمران سندھ کے ہاریوں اور کسانوں کو حقوق دینے سے قاصر ہیں۔
تبصرہ