ملتان: خرم نواز گنڈاپور کی شاہ محمود قریشی، یوسف رضا گیلانی اور صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود کے ہمراہ ملتان میں خواجہ مدثر کے برادر اصغر کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات اور عمائدین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سنیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک بشارت عزیز جسپال، ممبر سنٹرل کور کمیٹی راؤ عارف رضوی، ضلعی صدر میجر محمد اقبال چغتائی اور اورنگزیب رضا بھی موجود تھے۔
تبصرہ