پاکستان عوامی تحریک مری کا مہنگائی کیخلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک مری کے زیراہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز احمد علوی نے کہا موجودہ حکومت جو ریاست مدینہ کے نام پر برسر اقتدار آئی اس نے صرف ڈھائی سالوں میں عوام کا جینا حرام کر دیا۔ عوام مہنگائی کیوجہ سے بری طرع پس گئی ہے، آئے روز اشیائے خورو نوش میں اضافہ عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا عوامی تحریک کا احتجاج حکمرانوں کو متنبع کر رہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوری عوام کو اشیائے خورونوش پر ریلیف دے۔ مظاہرین نے مال روڈ پر مہنگائی کیخلاف بھرپور نعرے لگا کر یہاں موجود سیاحوں کو بھی متوجہ کیا۔
احتجاجی مظاہرہ کی قیادت مقامی قائدین، ابو صفدر عباسی، ممتاز عباسی، امتیاز احمد علوی، علامہ مبشر اکرم، حاجی مقسوم الہی عباسی، نعیم قادری، شاہد عباسی، عمران زرداد عباسی، قاسم عباسی اور خالد محمود نے کی۔
احتجاجی مظاہرہ مرحبا چوک سے شروع ہوا مال روڈ سے ہوتا ہوا جی پی چوک پر اختتام پزیر ہوا۔ مظاہرین میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے پروفیسر مبشر اکرم اور نعیم قادری نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں پاکستان عوامی تحریک تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری ممتاز عباسی نے احتجاج میں شامل لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ