قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر عوامی تحریک کے راہنماؤں کا اظہار افسوس
لاہور (10 اکتوبر 2021) پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین نے محسن پاکستان۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اٹامک انرجی کے شعبہ میں خدمات پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ مرحوم محب وطن پاکستانی اور پاکستان کا فخر تھے۔
تبصرہ