ڈاکٹر فاروق ستار، علامہ صادق جعفری اور تقی ظفر کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے نو منتخب صدر قیصر اقبال قادری، نو منتخب جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، نائب صدر عطاء الرحمن ہاشمی، سیکرٹری کوآرڈینیشن نوید عالم، آرگنائزر و ترجمان پاکستان عوامی تحریک الیاس مغل، سیکرٹری سوشل میڈیا عدنان رؤف انقلابی نے مختلف سیاسی رہنماوں سے ملاقات کر کے انہیں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
وفد نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے کنونئر ڈاکٹر فاروق ستار، مجلس وحدت المسلمین کراچی کے جنرل سیکرٹری علامہ صادق جعفری، تقی ظفر سے ملاقات کی اور ملکی مسائل بلخصوص کراچی کے مسائل اور انکے حل پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اس موقع پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے 9 اکتوبر کو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کراچی کے تحت ہونے والی باغ قائد میں عالمی میلاد کانفرنس کے دعوت نامے سیاسی قائدین کو پیش کئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب بذریعہ ویڈیو لنک کریں گے۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی، دینی اور علمی شخصیات شرکت کریں گی ۔
تبصرہ