پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنماوں کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے سینئر رہنماوں قاضی شفیق، غلام علی خان اور ملک طاہر جاوید نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن کے شفاف اور پر امن ماحول میں انعقاد پر عوامی تحریک الیکشن کمیشن کے ممبران اور مرکزی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔
انٹراپارٹی الیکشن کے نتیجے میں قاضی زاہد حسین کو مرکزی صدر، خرم نواز گنڈاپور کو سیکرٹری جنرل، قاضی شفیق کو صدر، سردار صابر خان کو جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب، میاں ریحان مقبول کو صدر اور کرامت علی کو جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب، نور احمد سہو کو صدر جنوبی پنجاب، عثمان علی خان کو صدر اور پیر منیب کو جنرل سیکرٹری خیبر پختون خواہ منتخب ہونے پر مبارک دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران ڈاکٹر طاہرالقادری کے تبدیلی نظام، استحصالی اور ظلم پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے پیغام کو عام عوام تک پہنچانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔
تبصرہ