یوم دفاع پاکستان قومی یکجہتی کا عکاس ہے، خرم نواز گنڈا پور
عظیم شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے 21 کروڑ عوام چین کی نیند سوتے ہیں: راہنما عوامی تحریک
لاہور (5 ستمبر 2021) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی راہنما خرم نواز گنڈاپور نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان قومی اتحاد و یکجہتی کا عکاس ہے۔ غیور قومیں اپنے دفاع سے غافل نہیں ہوتیں، 6 ستمبر کا دن ملکی تاریخ کا ایک ایسا قابل فخر دن ہے جب پوری قوم اپنے فروعی اختلافات بھلا کر دفاع وطن کے لئے یک جان ہو گئی تھی، متحد قوموں کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا ناقابل تسخیر دفاع کا تقاضا ہے کہ سائنس ٹیکنالوجی سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں عصری تقاضوں کے مطابق آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے جنگ ستمبر کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
تبصرہ