پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن، شیڈول جاری، تنظیمات تحلیل
30 اگست سے پارٹی الیکشن کمیشن
کاغذات نامزدگی کا اجراء کرے گا
امیدواروں کی حتمی لسٹیں 19 ستمبر 2021 ء کو جاری ہوں
گی: غلام مرتضیٰ علوی
لاہور (28 اگست 2021) پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پولنگ19ستمبر2021ء کو ہو گی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن غلام مرتضیٰ علوی نے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 30 اگست سے کاغذات نامزدگی کا اجراء ہو گا۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 4ستمبر، جانچ پڑتال اور اعتراضات جمع کروانے کی آخری تاریخ 7ستمبر، حتمی لسٹ کا اجراء اور کاغذات کی واپسی 8ستمبرہو گی جبکہ پولنگ 19ستمبر کو پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں دن 10بجے ہو گی۔
سینئر رہنما خرم نواز گنڈاپور نے ایک مراسلہ کے ذریعے انتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد تمام تنظیمات تحلیل کر دی ہیں اور بتایا ہے کہ انتخابی عمل کی تکمیل تک تنظیمی معاملات سیکرٹری کوآرڈینیشنز اور کوآرڈینیٹرز انجام دیں گے۔ انہوں نے مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن کی تکمیل تک تنظیم نو کا عمل بھی معطل رہے گا۔
تبصرہ