حافظ آباد: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ’’نظام بدلو‘‘ موٹر سائیکل ریلی
پاکستان عوامی تحریک حافظ آباد کے زیراہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر نظام بدلو موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک حافظ آباد کے قائدین نے کی۔ اس موقع پر ریلی میں حافظ آباد سے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی اور فرسودہ نظام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک حافظ آباد کے قائدین نے اظہار خیال بھی کیا۔
تبصرہ