قصور میں ’’نظام بدلو‘‘ موٹر سائیکل ریلی
پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور کے زیراہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر ’’نظام بدلو‘‘ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ناظر علی ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور اور شبیر احمد طاہر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور نے کی۔ میاں محمد حنیف نائب صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور حافظ ولی محمد صدر تحریک منہاج القرآن ضلع قصور محمد اشرف ضیغم ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع قصور ڈاکٹر اکرم بلوچ ناظم تحریک منہاج القرآن PP 174 کی خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر میاں محمد اقبال ساجد سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک لاہور ڈویژن نے ریلی سے خطاب کیا اور اس ظالم نظام کے خلاف ریلی کے شرکاء کو بریف کیا۔ ریلی میں مدثر علی قادری جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور نے بھی اظہار خیال بھی کیا۔
تبصرہ