خرم نواز گنڈاپور کا آزادکشمیر حلقہ ایل اے 6 کے امیدوار محبوب حسین چوہدری کے انتخابی جلسے سے خطاب
آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم میں سماہنی آزاد جموں کشمیر حلقہ ایل اے 6 کے امیدوار محبوب حسین چوہدری کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا، جس مں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا اور آج پوری قوم اس کے نتائج بھگت رہی ہے۔ ملک میں حقیقی تبدیلی اور اہل قیادت کے انتخاب کے لیے جموں کشمیر عوامی تحریک کے نمائندوں کا ساتھ دیں۔
اس موقع پر انجنیئر محمد رفیق نجم، سردار منصور خان، قاضی شفیق، میجر چوہدری ظہیر احمد، پروفیسر رشید صدیقی، ظفر اقبال خان اور علامہ جمیل زاہد بھی موجود تھے۔
تبصرہ