پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کا اجلاس صدر اور ڈپٹی کنوینر سنٹرل کور کمیٹی قاضی شفیق کی زیر صدارت ہوا، جس میں ممبر کور کمیٹی و نائب صدرشمالی پنجاب ملک توقیر اعوان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان، سینئر نائب صدر ملک طاہر جاوید، سیکرٹری کوآرڈینیشن عمر دراز خان، صدر عوامی تحریک راولپنڈی ڈویژن سید راحت کاظمی بھی موجود تھے۔
قاضی شفیق نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس کے بحران کے ساتھ معیشت پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی، وزیراعظم عمران خان اگر آئی ایم ایف سے نجات اور 1کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کرنا چاہتے ہیں تو پھر تاجروں، صنعتکاروں کو ریلیف دیں اور بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کریں۔
قاضی شفیق نے کہا کہ سستی بجلی، سستی گیس اور سستا پٹرول پاکستان کو اقتصادی ٹائیگر بنائے گا۔ نوکریاں صرف پرائیویٹ سیکٹر دے سکتا ہے۔ لہٰذا حکومت تاجروں، صنعتکاروں سے مل کر بحرانوں کا حل تلاش کرے۔ کاروباری طبقہ کو نیب سے ڈرانے کی بجائے ان کا اعتماد بحال کیا جائے۔
تبصرہ