تلہ گنگ: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر 17 جون کو تلہ گنگ میں پرامن ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک اور دیگر فورمز کے قائدین و کارکنان سمیت مختلف جماعتوں کے قائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سنایا گیا۔
تبصرہ