ساہیوال: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر 17 جون 2021ء کو پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ غلام ربانی تیمور نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سنایا گیا۔
تبصرہ