پشاور: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک ضلع پشاور کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف پرامن ریلی اور احتجاج کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے پی کے جنرل سکریٹری خالد محمود خان درانی نے کی جبکہ ڈاکٹر عمران، محترمہ مسز روبینہ مبین (نگران کے پی منہاج ویمن لیگ) اور سرالدین ایوبی ( ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ) نے بھی ریلی میں خصوصی شرکت کی۔
ریلی ڈینز چوک پشاور صدر سے شروع ہو کر پشاور پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی۔ شرکاء ریلی جنہوں نے پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے تمام راستے پھرپور احتجاجی نعرے لگائے۔
ریلی کے اختتام پر شرکاء سے بلال خان (نائب صدر تحریک منہاج القرآن ضلع پشاور)، خالد محمود خان درانی، محتمرہ مسز روبینہ مبین، محترمہ فاطمہ افضال (سوشل میڈیا کوارڈینٹر )، صدر ایم ایس ایم ضلع پشاور محمد خالد نے اظہار خیال کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔
ڈاکٹر عمران نے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت کو انکے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بارے کیے گئے فراہمی انصاف سے مطالق وعدے یاد دلائے۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ریکارڈڈ خطاب سنایا گیا۔ اس موقع پر شہداء ماڈل ٹاؤن کے بلندی درجات اور جلد انصاف کے حصول کی دعاؤں کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا۔
رپورٹ: شاھد بیگ، ناظم تحریک منہاج القرآن، ضلع پشاور
تبصرہ