کوہاٹ: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر 17 جون 2021ء کو پرامن ریلی نکالی گئی۔ جس میں تحریک کے تمام فورمز سے قائدین و عہدیداروں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سنایا گیا، جس میں آپ نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے کیس اور موجودہ حکومت کے رویہ پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان صاحب نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا کہا تھا لیکن اب ان کو انصاف سے کون روکنے والا ہے۔
تبصرہ