وہاڑی: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک ضلع وہاڑی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی کے موقع پر پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے ذمہ داران، کارکنان اور عوام الناس نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور دیگر فورم کی ضلعی اور تحصیلات کی قیادت بھی موجود تھی۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سنایا گیا۔
تبصرہ