راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حصول کیلئے پرامن ریلی منعقد ہوئی، جس میں انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔
ریلی میں قاضی شفیق الرحمن ڈپٹی کنوینئر سینٹرل کور کمیٹی پاکستان عوامی تحریک، ملک طاہر جاوید سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، ناہیدہ راجپوت نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، غلام علی خان ترجمان پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، ملک نذیر احمد اعوان صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی، محمد سعید راجہ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی، انار خان گوندل صدر تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی سمیت پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی و تحصیلی قائدین و کارکنان اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔
تبصرہ