ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیرِاہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو اِنصاف دلانے کے لئے پرامن احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی جامع مسجد تاج سے پریس کلب تک محمد عبدالحئی علوی ناظمِ منہاج القرآن کے پی کے کی زیرصدارت منعقد ہوئی، ریلی میں الطاف نائب ناظم TMQ ڈسٹرکٹ ڈی آئی خان، حاجی ربّانی تحصیل صدر پہاڑ پور اور فاروق قاری صدر TMQ پہاڑ پور نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ریلی میں مردوخواتین کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔ ریلی میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ٹیلیفونک خطاب ہوا، جس کے بعد دعا کے ساتھ احتجاج ختم ہوا۔
تبصرہ