خوشاب: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک ضلع خوشاب کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حصول کیلئے پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک سرگودھا ڈویژن کے صدر سید شمس العارفین ہمدانی، آستانہ عالیہ کھوڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید غلام صمدانی الگیلانی، پیر سید محسن صفدر شیرازی، علامہ تقی نقوی، حاجی ملک ریاض جڑوال، محمد تنویر خان، ملک زمان ھیرو، ملک نواز اتراء، پیر امیر سلطان چشتی آف اوگالی، ملک انور بیگ اعوان آف اوگالی، محمد صفدر، محمد شفیق، محمد بشیر قادری، علامہ حافظ محمد تنزیل، حافظ عبدالرشید، ماسٹر عبدالعزیز، ملک اقبال، علامہ پروفیسر ملک اعجاز، ملک سلیم اقبال، ملک غلام جیلانی، طاھر محمود گھنال، محمد اقبال آف اوچھالی، ملک گل جہاں سرابیہ، ملک حیدر اعوان، ملک ظہر خان اعوان، مک مجتبیٰ، قاری ممتاز، ملک قاسم، ملک حسن اقبال سمیت پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ خوشاب کے قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
تبصرہ