پنڈدادنخان: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک تحصیل پنڈدادنخان کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حصول کیلئے 17 جون 2021ء کو پرامن احتجاجی ریلی منعقد ہوئی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک تحصیل پنڈدادنخان کے صدر سید ابرار حسین شاہ، چوہدری عبدالغفور سمیت پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پنڈدادنخان کے قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
تبصرہ