17جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف عوامی احتجاج میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے: پاکستان عوامی تحریک کراچی
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام 17جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سات سال مکمل ہونے کے باوجود انصاف نہ ملنے پر عوامی احتجاج دن 3 بجے شاہین کمپلیس سپریم کورٹ بلڈنگ سے سندھ اسمبلی پر ہو گا۔ عوامی احتجاج میں تمام سیاسی سماجی جماعتوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہو گی۔
عوامی احتجاج کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کی عوامی رابطہ مہم میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نوید عالم نے کورنگی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا جب تک شہدائے انقلاب کو انصاف نہیں ملتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
قائدین نے کہا کہ عوامی احتجاج میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔ عوامی احتجاج میں سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات کو شرکت کیلئے دعوت نامے دے دیئے گئے ہیں۔
مختلف سیاسی قائدین کو شرکت کی دعوت
کراچی میں 17 جون کو پاکستان عوامی تحریک کے عوامی احتجاج کے سلسلے میں سید ظفر اقبال، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، نوید عالم و دیگر کی مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے فاروق ستار، ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی کنونئر خالد مقبول، رؤف صدیقی، مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء علی انور جعفری، ناصر حسینی، تقی ظفر، ملت کشمیر ہیومن رائٹس کے چیئر مین مطیع الرحمن آسی، پیرزادہ محمود الحسن کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔
ان قائدین نے عوامی احتجاج میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف مقتولین کے حق میں آواز بلند کی اور کرتے رہیں گے۔
پریس کانفرنس
تبصرہ