جموں کشمیر عوامی تحریک کا قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان
جموں کشمیر عوامی تحریک نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پہلے مرحلہ میں دس حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جموں کشمیر عوامی تحریک کا اجلاس اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود سیکرٹری کوارڈینیشن عارف چوہدری، مرکزی صدر جموں کشمیر عوامی تحریک سردار منصور خان، سیکرٹری جنرل فیصل محمود جان، چیف آرگنائزر سردار اعجاز سدوزئی ، ممبر ایگزیکٹو غلام علی خان، سردار افتخار فاروقی اور سردار نجم الثاقب نے شرکت کی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں ایل اے دو میر پور سے راجہ عاصم اکرام، ایل اے فور سے زاہد محمود قاسم، ویلی چار راولپنڈی سے غلام علی خان امیدوار ہوں گے۔
اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر عوامی تحریک آزاد کشمیر میں تبدیلی نظام کے نعرے اور عوامی خدمت کے منشور کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے ریاست مدینہ کی ابجد سے بھی واقف نہیں ہیں۔ ریاست مدینہ کی بات آج سے چالیس سال قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے 17 جون کو ملک گیر عوامی احتجاج ہو گا۔
تبصرہ