خیبر پختونخواہ میں 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف بھرپور احتجاج ہو گا: قاضی شفیق الرحمٰن
ڈپٹی کنوینئر سینٹرل کور کمیٹی پاکستان عوامی تحریک و نگران خیبرپختونخواہ قاضی شفیق الرحمن نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں 8 مختلف مقامات پر 17 جون 2021ء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے حصول کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ایک نظرئیے پر قائم ہے۔ انہوں نے ہمارا نظریہ موجودہ فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک تبدیلی نظام کی جنگ عرصہ 32 سالوں سے لڑ رہی ہے اور موجودہ فرسودہ نظام سے کسی خیر کی توقع نہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرصہ سات سال سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین و شہداء کے ورثاء انصاف کا منتظر ہے۔ تحریک انصاف حکومت اقتدار میں آنے سے پہلے دعوے کرتی رہی کہ ہم پاکستان عوامی تحریک کیساتھ کھڑے ہیں لیکن اقتدار میں آتے ہی سارے وعدے پس پشت ڈال دئیے گئے۔
تبصرہ