پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن
پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں ریحان مقبول جنرل سیکرٹری PAT سنٹرل پنجاب اور رانا محمد ادریس نائب ناظم اعلٰی TMQ سنٹرل پنجاب نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو سات سال مکمل ہو رہے ہیں، لیکن انصاف نہیں مل سکا اور شہداء کے ورثاء عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے تھے کہ ماڈل ٹاؤن میں قتل و غارت کا حساب اور انصاف ایک ماہ میں ہو سکتا ہے تو آج انہی کی حکومت ہے۔ آج شہداء کے ورثاء کو انصاف دینا تو دور بلکہ حکمران ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 17 جون کو ملک گیر احتجاجی ریلیاں منعقد ہوں گی، جس میں شریک ہو کر شہداء کے لیے انصاف مانگنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تبصرہ