جموں کشمیر عوامی تحریک کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس
جموں کشمیر عوامی تحریک کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس محبوب حسین چوہدری ایڈووکیٹ چئیرمین پارلیمانی بورڈ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں بورڈ کے ممبران سردار منصور خان، سردار افتخار فاروقی، سردار اعجاز سدوزوئی اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر بورڈ ممبران نے آزاد کشمیر کے مختلف حلقہ جات میں قومی الیکشن کے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست گزار امیدواروں کا انٹرویو کیا۔ اس حوالے سے مذید حلقہ جات کے فائنل امیدواروں پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
تبصرہ