اوکاڑہ: شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: میاں ریحان مقبول کا کوآرڈینیشن کونسل سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک کی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس اوکاڑہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ممبر کور کمیٹی میاں ریحان مقبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مقتولین کا انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 7 برس مکمل ہونے پر ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو سات سال گزرنے کے باوجود بھی انصاف نہیں ملا اور آج بھی ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بوسیدہ نظام کے ہوتے ہوئے انصاف کی توقع بہت مشکل ہو گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انصاف نہ ملنے پر شہداء کے ورثاء ایک بار پھر سٹرکوں پر ہیں۔ انہوں نے کارکنان کو کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے 17 جون کو ملک گیر احتجاج کا حصہ بن کر شہداء کی آواز بنیں۔
اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ زون کے قائدین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ