شیخوپورہ: پاکستان عوامی تحریک کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں میاں ریحان مقبول ممبر کور کمیٹی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 7 برس مکمل ہو رہے ہیں، لیکن شہدائے ماڈل ٹاؤن ابھی تک انصاف کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ قاتلوں کا ان کی قبروں تک پیچھا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کارکنان پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ 17 جون کو ملک گیر احتجاج کا حصہ بن کر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی روحوں کو تسکین دیں۔
اجلاس میں ضلعی قائدین کے علاوہ علامہ رانا ادریس، عبدالحمید مصطفوی، چوہدری فاروق گجر، شکیل اعوان، خالد منہاجین، میاں نعیم، امجد بھٹی، نفیس قادری اور عوامی تحریک شیخوپورہ کے تحصیلوں اور یونین کونسلز کی لیڈرشپ نے بھی شرکت کی۔
تبصرہ