پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب
پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت، بلتستان اور دنیا بھر میں تقریبات کا نعقاد ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے تحت مرکزی سیمینار صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی، سید ظفر اقبال، مشتاق صدیقی، مرزا جنید علی، راؤ کامران محمود، قیصر اقبال قادری، مفتی مکرم خان قادری سمیت دیگر قائدین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا سفر 1989میں شروع ہوا جسکا محور و مرکز پاکستان میں نظام کی تبدیلی، احتساب، اصلاحات اور عوام میں بیداری شعور رہا جس کیلئے عوامی تحریک نے نہ صرف جدوجہد کی بلکہ اس کیلئے بے شمار جان، مال کی قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا بد قسمتی کی بات ہے وطن عزیز میں تبدیلی کے نام پر قوم نے ایک بار پھر دھوکہ کھایا، ڈر ہے کرپٹ نظام کا شکار ناکام حکومت سے مایوس لوگ ایک بار پھر ماضی کے کرپٹ، چور، لٹیرے حکمرانوں کو اپنا مسیحا نہ سمجھ لیں۔ جو حکومت تین سال میں ایک شعبے میں بھی تبدیلی نہیں لا سکی وہ اگلے بیس سال بھی اس ملک میں ناکام رہے گی۔
قائدین نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی اصل آواز پاکستان عوامی تحریک کا جسکا نعرہ چرایا گیا۔ ان قائدین نے موجودہ حکومت سے سوال کیا بتایا جائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو کب سزا ملے گی؟ تقریب سے سید مزرق حسین شاہ، عالم بادشاہ ایڈوکیٹ، بشیر خان مروت ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ