جنوبی پنجاب میں پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کی تقریبات
پاکستان عوامی تحریک کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کے کیک کاٹے گئے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں نظام بدلنے کی جدوجہد کو تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔
یوم تاسیس کی بڑی تقریبات میں لاہور، کراچی، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت جنوبی پنجاب میں ملتان، لودھراں، بہاولنگر، بہاولپور میں بھی تقریبات منعقد ہوئی۔ اس کے علاوہ کے پی کے میں پشاور، چارسدہ جبکہ پنجاب میں اوکاڑہ، ساہیوال ،گجرات، گوجرانوالہ، چکوال، جہلم، وزیرآباد اور دیگر شہروں میں یوم تاسیس منایا گیا۔ اس موقع پر یوم تاسیس کی تقریبات میں کیک کاٹے گئے اور نظام بدلو سیمینار اور ورکرز کنونشن منعقد کیے گئے۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر سماجی رابطوں کی سوشل سائٹ پر ’’پاکستان عوامی تحریک‘‘ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی، جس پر سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے منہاج سائبر ایکٹیوسٹس، سوشل میڈیا ورکنگ کونسل، کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور ویمن لیگ، یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو مبارک باد دی۔
تبصرہ